نیو یارک ۔ 27 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے افغانستان کے تمام فریقین اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں مصالحت کے سلسلہ میں حالیہ اقدامات سے پیدا ہونے والے مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں تاکہ اس جنگ زدہ ملک میں پائیدار امن کو فروغ دینے میں مدد ملے اور پاکستان اس تمام عمل میں مدد …
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
نیو یارک ۔ 27 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے افغانستان کے تمام فریقین اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں مصالحت کے سلسلہ میں حالیہ اقدامات سے پیدا ہونے والے مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں تاکہ اس جنگ زدہ ملک میں پائیدار امن کو فروغ دینے میں مدد ملے اور پاکستان اس تمام عمل میں مدد کرے گا ۔ انہوں نے عالمی ادارہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل کو بتایا کہ افغانستان میں امن کے قیام کی تمام ذمہ داری کا بوجھ افغانستان میں برسر پیکاران تمام فریقین پر ہے جو کہ افغان تنازعہ میں براہ راست ملوث ہیں جبکہ پاکستان اپنے حصہ کے طور پر قابل اعتمادامن عمل کے آغاز کی کوششوں میں ہر ممکن حدتک مدد دے گا ۔ ا








