اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات کی تاریخ کئی دہائیوں پر محیط ہے اوریہ روابط وقت گزرنے کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی سطح پر مزید مستحکم ہو گئے ہیں، پاکستان اور چین کی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ منصوبوں کی نئی روایات ڈالنے سے باہمی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی اور چینی کمپنیاں …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی چین کی کمپنیوں کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات کی تاریخ کئی دہائیوں پر محیط ہے اوریہ روابط وقت گزرنے کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی سطح پر مزید مستحکم ہو گئے ہیں، پاکستان اور چین کی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ منصوبوں کی نئی روایات ڈالنے سے باہمی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی اور چینی کمپنیاں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور انداز میں فائدہ اٹھا سکیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو چین کی کمپنیوں کے ایک وفد سے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کے دوران کیا۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان میں مشترکہ منصوبوں کیلئے ماحول انتہائی ساز گار ہے، گوادر اور پسنی میں مختلف منصوبوں پر کام کیا جا سکتا ہے جس سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ ہوگا اور خاص طور پر ماہی پروری کے شعبہ میں بھی ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔








