اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) نگران وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ عالمی برادری سیاسی اور اقتصادی مصلحت سے بالاتر ہو کر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کرے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بدھ کو یہاں ہیومن رائٹس کونسل کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ اور …
نگران وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون کی ہیومن رائٹس کونسل کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ اور صحافی شجاعت بخاری کی شہادت بارے غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ کے موقع پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) نگران وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ عالمی برادری سیاسی اور اقتصادی مصلحت سے بالاتر ہو کر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کرے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بدھ کو یہاں ہیومن رائٹس کونسل کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ اور صحافی شجاعت بخاری کی شہادت کے حوالے سے اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ کے موقع پر نگراں وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ انتہائی قابل افسوس ہے کہ جب مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بات آتی ہے تو مفادات ہمارے بنیادی انسانی ضمیر پر غالب آ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری سیاسی اور اقتصادی مصلحت سے بالاتر ہو کر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کرے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے غیر ملکی سفیروں کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق یو این ہیومن رائٹس کی حالیہ رپورٹ اور آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں انسانی حقوق سے متعلق تحفظات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ترجمان نے بریفنگ کا آغاز ویڈیو سے کیا جس میں کشمیری صحافی شجاعت بخاری کا وحشیانہ قتل اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بےگناہ کشمیریوں پر مظالم دکھائے گئے۔ ترجمان نے کہا کہ یو این ہیومن رائٹس کونسل کی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دی گئی ہے اور بھارت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی حقوق قانون اور انٹرنیشنل ہیومنٹیرین لاءسے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔








