اسلام آباد۔28 جون(اے پی پی ) نگران وزیر داخلہ محمد اعظم خان سے یورپی یونین کے چیف مبصر مائیکل گیھلر نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں یورپی یونین کے سفیر جین فرانسس بھی موجود تھے۔ نگران وزیر داخلہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت نے صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کےلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں …
نگران وزیر داخلہ محمد اعظم خان سے یورپی یونین کے چیف مبصر مائیکل گیھلر کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔28 جون(اے پی پی ) نگران وزیر داخلہ محمد اعظم خان سے یورپی یونین کے چیف مبصر مائیکل گیھلر نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں یورپی یونین کے سفیر جین فرانسس بھی موجود تھے۔ نگران وزیر داخلہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت نے صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کےلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ سٹیشنز کی سکیورٹی بڑھائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مبصرین کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی، یورپی یونین کے چیف مبصر نے الیکشن کے انعقاد سے متعلق حکومتی اقدامات کو سراہا۔








