اسلام آباد۔28 جون(اے پی پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے آئندہ انتخابی منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے آبی ذخائر کا بندوبست کرے گی، عالمی ماہرین نے 2031ءتک قحط سالی کے شکار ہونے کا عندیہ دیا ہے، ملک بھر میں خواتین کے لئے فوڈ سٹور …
پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔28 جون(اے پی پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے آئندہ انتخابی منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے آبی ذخائر کا بندوبست کرے گی، عالمی ماہرین نے 2031ءتک قحط سالی کے شکار ہونے کا عندیہ دیا ہے، ملک بھر میں خواتین کے لئے فوڈ سٹور کھولے جائیں گے، زراعت ریڑھ کی ہڈی ہے اس میں اصلاحات لائے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، کسانوں کو صنعتی کارکنوں کے مساوی درجہ دیا جائے گا، کسان کارڈ جاری کر کے کھادیں اور زرعی استعمال کی چیزیں سبسڈی پر فراہم کی جائیں گی، غریب اور مزدور کیلئے علاج پروگرام، انصاف کی فراہمی، بھوک مٹاﺅ پروگرام جاری کیا جائے گا، غربت اور بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے خصوصی پروگرام شروع کیے جائیں گے، روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، طلبہ کو انٹرنشپ سیکورٹی دی جائے گی۔ انہوں نے جمعرات کو پریس کلب میں پارٹی منشور کا اعلان کرتے ہوئے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ نیئر حسین بخاری، اعتزاز احسن، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر، عامر فدا پراچہ، لطیف اکبر، نذیرڈھوکی سمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔








