عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی (کل) جمعہ کو واپس لئے جا سکیں گے، امیدواروں کو انتخابی نشانات ہفتہ کو الاٹ کئے جائیں گے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد۔28 جون(اے پی پی )آئندہ عام انتخابات 2018ءمیں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی (کل) جمعہ کو واپس لئے جا سکیں گے، امیدواروں کو انتخابی نشانات ہفتہ کو الاٹ کئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی (کل) جمعہ کو آخری تاریخ ہے …

اسلام آباد۔28 جون(اے پی پی )آئندہ عام انتخابات 2018ءمیں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی (کل) جمعہ کو واپس لئے جا سکیں گے، امیدواروں کو انتخابی نشانات ہفتہ کو الاٹ کئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی (کل) جمعہ کو آخری تاریخ ہے جس کے بعد (کل) ہفتہ کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔ امیدواروں کی جانب سے اپنی اپنی جماعتوں کی جانب سے ٹکٹ کے سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی بھی (کل) جمعہ کو آخری تاریخ ہے۔