صدر مملکت ممنون حسین کی نائجیریا کے لیے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) وقار احمد سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور نائجیریا انتہائی قریبی دوست ہیں جن کے درمیان تجارت سمیت کئی شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جن میں اضافے کے لیے مسلسل کام کرنے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے یہ بات بدھ کو نائجیریا کے لیے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) وقار احمد سے بات چیت …

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور نائجیریا انتہائی قریبی دوست ہیں جن کے درمیان تجارت سمیت کئی شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جن میں اضافے کے لیے مسلسل کام کرنے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے یہ بات بدھ کو نائجیریا کے لیے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) وقار احمد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ نائیجیریا اہم اور افریقہ کا سب سے بڑا ملک ہے جس کے ساتھ پاکستان کے تجارتی تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے نامزد ہائی کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان تاجروں کے وفود کے تبادلے پر توجہ دی جائے کیونکہ پاکستان اور نائجیریا کے درمیان بہت سے شعبوں میں تجارت کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نائجیریا بھی پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات میں اضافے کا خواہش مند ہے جس کی مدد سے پورے افریقہ کے ساتھ معاشی تعاون کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں