عوام کو سستے داموں ، معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،نگران وفاقی وزیر محمد یوسف شیخ

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز محمد یوسف شیخ نے عوام کو سستے داموں ، معیاری ادویات کی فراہمی پر زور دیا ہے ۔ نگران وفاقی وزیر نے قومی صحت کو ڈرک ریگولیٹری اتھارٹی آف(ڈریپ) پاکستان کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر شیخ اختر حسین نے ڈریپ کے کاموں اور مختلف ذمہ داریوں کے بارے میں بریفنگ دی جس کے دوران وزارت قومی …

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز محمد یوسف شیخ نے عوام کو سستے داموں ، معیاری ادویات کی فراہمی پر زور دیا ہے ۔ نگران وفاقی وزیر نے قومی صحت کو ڈرک ریگولیٹری اتھارٹی آف(ڈریپ) پاکستان کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر شیخ اختر حسین نے ڈریپ کے کاموں اور مختلف ذمہ داریوں کے بارے میں بریفنگ دی جس کے دوران وزارت قومی صحت ، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینشن کے سیکرٹری کیپٹن (ر) ڈاکٹر زاہد سعید بھی موجود تھے ۔بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر کو ڈریپ کے قیام اور اغراض و مقاصد ، ایکٹ کے نفاذ بارے تفصیلی طور پر بتایا گیا ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈریپ کا کام عوام کو سستی اور معیاری ادویات اور علاج معالجہ کے آلات اور اشیاءتک رسائی کو یقینی بنانا ہے ۔ بریفنگ میں ڈریپ کی جن بڑی بڑی کامیابیوں کے بارے میں بتایا گیا ان میں نیشنل ریگولیٹری ادارہ کی تنظیم نو ، الٹرینٹو ادویات اور صحت کی مصنوعات کے قواعد ، طبی آلات کے قواعد ، ادویات کی قیمتوں میں یکسانیت کی پالیسی عالمی ادارہ صحت اور ادویات کی رجسٹریشن کے لئے آئی سی ایچ کے قواعد بارے رہنما اصولوں کے مطابق قواعد پر نظرثانی شامل ہے۔اس کے علاوہ ادویات کی رجسٹریشن ، لائسنسوں کا اجراءاور ادویات کی مارکیٹوں میں نگرانی کے شعبہ میں حاصل ہونے والی کامیابیاں شامل ہیں ۔

مزید خبریں