جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم کبھی بھی فاٹا کے انضمام کے مخالف نہیں تھے، ہم یہ کہہ رہے تھے کہ یہ فیصلہ فاٹا کے عوام کو کرنے دیا جائے، پارلیمنٹ نے فاٹا کے انضمام کا فیصلہ کر دیا ہے، الیکشن میں فاٹا کے عوام کے پاس ہی ووٹ کیلئے جانا ہے، گزشتہ تین چار …

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم کبھی بھی فاٹا کے انضمام کے مخالف نہیں تھے، ہم یہ کہہ رہے تھے کہ یہ فیصلہ فاٹا کے عوام کو کرنے دیا جائے، پارلیمنٹ نے فاٹا کے انضمام کا فیصلہ کر دیا ہے، الیکشن میں فاٹا کے عوام کے پاس ہی ووٹ کیلئے جانا ہے، گزشتہ تین چار انتخابات کے دوران پاکستان ضرورت سے زیادہ لبرل ازم کی طرف چلا گیا ہے جس کیلئے 2018ءکے انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا پڑا،کوئی اندازہ لگانے سے پہلے ہمیں 2018ءکے انتخابات کے نتائج تک انتظار کرنا چاہئے اور یہ دیکھنا چاہئے کہ کون سی پارٹی اپنے منشور پر کس حد تک قائم رہتی ہے اور اس پر عمل کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی شب نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم نے متحدہ مجلس عمل کو بچانے کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں، کسی دوسری جماعت نے سیاست میں اتنی فراخدلی کا مظاہرہ نہیں کیا، دوسری جماعت کو زیادہ نشستیں دینے پر کارکنوں کے جذبات سے آگاہ ہیں، ٹکٹس کی تقسیم کے مسئلہ پر کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

مزید خبریں