نگران وفاقی وزیر اطلاعات سید علی ظفر اور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس(ر) دوست محمدخان کی ملاقات، خیبرپختونخواکے قبائلی اضلاع کی تعمیرنووبحالی پراتفاق

نگران وفاقی وزیر اطلاعات سید علی ظفر اور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس(ر) دوست محمدخان کی ملاقات، خیبرپختونخواکے قبائلی اضلاع کی تعمیرنووبحالی پراتفاق قبائلی اضلاع کی تعمیرنواورآبادکاری کے حوالے سے وفاقی حکومت نے بعض اقدامات کافیصلہ کیاہے، سیدعلی ظفر سابقہ فاٹا کے عوام نے انتہائی نامساعدحالات کا سامناکیاہے انہیں فوری ریلیف کی فراہمی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، جسٹس(ر) دوست محمدخان پشاور ۔ 4 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی …

نگران وفاقی وزیر اطلاعات سید علی ظفر اور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس(ر) دوست محمدخان کی ملاقات، خیبرپختونخواکے قبائلی اضلاع کی تعمیرنووبحالی پراتفاق
قبائلی اضلاع کی تعمیرنواورآبادکاری کے حوالے سے وفاقی حکومت نے بعض اقدامات کافیصلہ کیاہے، سیدعلی ظفر
سابقہ فاٹا کے عوام نے انتہائی نامساعدحالات کا سامناکیاہے انہیں فوری ریلیف کی فراہمی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، جسٹس(ر) دوست محمدخان

پشاور ۔ 4 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات ،قانون وپارلیمانی امور سید علی ظفر اور خیبرپختونخواکے نگران وزیراعلیٰ جسٹس(ر) دوست محمدخان نے خیبرپختونخوا میں شامل ہونےوالے سابقہ فاٹاکے اضلاع کی تعمیرنو اوربحالی کے حوالے سے مختلف امور پر اتفاق رائے کیاہے۔ یہ اتفاق رائے بدھ کو وفاقی وزیر اورنگران وزیراعلیٰ کے درمیان چیف منسٹرسیکرٹریٹ پشاور میں ہونےوالی ملاقات میں ہوا ۔ملاقات میں یہ بھی طے پایا کہ خیبرپختونخوا میں شامل ہونےوالے نئے اضلاع کے قبائلی عوام کو قومی دھارے میں لانے کے لئے اورانہیں فوری ریلیف فراہم کرنے کے لئے ایک موثرانتظامی ڈھانچہ تشکیل دیاجائے گا۔ ملاقات کے دوران نگران وفاقی وزیر نے نگران وزیراعلیٰ کو ان اقدامات سے بھی آگاہ کیاجوکہ مذکورہ علاقوں کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے جن میںوسائل کی خیبرپختونخواکومنتقلی ، قانونی پیچیدگیوں اور آئینی صورتحال کے متعلق ہیں جبکہ نئے شامل ہونے والے علاقوں کووفاقی اورصوبائی ٹیکسز سے استثنیٰ اور ان علاقوں میں انفراسٹرکچرکی ترقی شامل ہیں۔ نگران وفاقی وزیر نے بتایاکہ مذکورہ علاقوں کی تعمیر نو اورآبادکاری کے حوالے سے وفاقی حکومت نے بعض اقدامات کا فیصلہ کیاہے جوکہ وسائل کی تیز ترمنتقلی کویقینی بنائیں گے ۔نگران وفاقی وزیر نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں قبائلی علاقوں کے انضمام سے متعلق قانونی پیچیدگیاں دورکرنے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک صفحے پر ہیں نگران وزیراعلیٰ نے اس موقع پراپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ سابقہ فاٹا کے عوام نے انتہائی نامساعدحالات کا سامناکیاہے اور انہیں فوری ریلیف کی فراہمی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے ایک جامع منصوبہ بندی کی تشکیل کے لئے صوبائی حکومت نے کام شروع کردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ایک ٹاسک فورس بھی تشکیل دی گئی ہے جوکہ زمینی حقائق کے مطابق نئی قانون سازی اور موجودہ قانونی پیچیدگیوں کو دور کرنے کےلئے سفارشات مرتب کررہی ہے ۔

مزید خبریں