اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے حج 2018ءکے لئے وزارت کے منظور شدہ 128 ٹور آپریٹرز کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے پرائیویٹ سکیم کے تحت خواہش مند درخواست گزاروں کو متنبہ کیا ہے کہ منظور شدہ حج گروپ آرگنائزرز کے علاوہ کسی کمپنی کو درخواست نہ دی جائے بصورت دیگر وزارت کسی لین دین کی ذمہ دار نہیں ہوگی۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع …
وزارت مذہبی امور نے حج 2018ءکےلئے وزارت کے منظور شدہ 128 ٹور آپریٹرز کی تفصیلات جاری کردیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے حج 2018ءکے لئے وزارت کے منظور شدہ 128 ٹور آپریٹرز کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے پرائیویٹ سکیم کے تحت خواہش مند درخواست گزاروں کو متنبہ کیا ہے کہ منظور شدہ حج گروپ آرگنائزرز کے علاوہ کسی کمپنی کو درخواست نہ دی جائے بصورت دیگر وزارت کسی لین دین کی ذمہ دار نہیں ہوگی۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق وزارت کی جانب سے 128 پرائیویٹ حج آرگنائزرز کو حج کو ٹے کی الاٹمنٹ کردی گئی ہے جس کی تفصیلات اخبارات اور وزارت کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔








