اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) برطانیہ میں پاکستانی ہنر مند نوجوانوں کے روزگار کے مواقع اور دونوں ممالک کے مابین فنی شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے نیوٹیک کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد نے برطانیہ کا دورہ کیا۔ وفد میں پنجاب اور سندھ ٹیوٹاز کے سربراہان، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے تکنیکی اداروں کے پرنسپل صاحبان اور لاہور وومن چیمبر آف …
نیوٹیک کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ برطانیہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) برطانیہ میں پاکستانی ہنر مند نوجوانوں کے روزگار کے مواقع اور دونوں ممالک کے مابین فنی شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے نیوٹیک کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد نے برطانیہ کا دورہ کیا۔ وفد میں پنجاب اور سندھ ٹیوٹاز کے سربراہان، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے تکنیکی اداروں کے پرنسپل صاحبان اور لاہور وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر شامل ہیں۔ اس دورے کا مقصد عالمی سطح پر اعلیٰ معیار کے تکنیکی اداروں کے ساتھ اشتراک اور پاکستان کے سرٹیفکیٹ کو تسلیم کروانا بھی تھا۔ وفد نے سکل ڈیویلپمنٹ سکاٹ لینڈ، سکاٹش کریڈٹ اینڈ کوالیفکیشن فریم ورک اور ایسوسی ایشن آف کالجز سے ملاقات کی ۔








