اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) لوگوں کے ضمیر جاگ رہے ہیں، ظفرعلی شاہ نے کبھی نواز شریف کا دفاع نہیں کیا، میں انہیں پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ یہ بات چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر ترین رہنما اور سابق سینیٹر بیرسٹر ظفر علی شاہ کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر ان کی رہائشگاہ پر …
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق سینیٹر بیرسٹر ظفر علی شاہ کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) لوگوں کے ضمیر جاگ رہے ہیں، ظفرعلی شاہ نے کبھی نواز شریف کا دفاع نہیں کیا، میں انہیں پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ یہ بات چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر ترین رہنما اور سابق سینیٹر بیرسٹر ظفر علی شاہ کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر ان کی رہائشگاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کا پیسہ چوری کرکے ملک سے باہر بھیجا گیا، اربوں روپے کی کرپشن پکڑے گئی، سابق وزیراعظم جواب کیوں نہیں دیتے، انہوں نے اسمبلی میں خود کہا تھا کہ لندن فلیٹس 2006ءمیں خریدے، کل نواز شریف کا فیصلہ آ رہا ہے اور وہ کہہ رہے ہیں خود آ کر فیصلہ سنوں گا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے سینئر ترین رہنما اور سابق سینیٹر بیرسٹر ظفرعلی شاہ نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پرکرپشن کا کوئی داغ نہیں اور انہوں نے ہمیں روشن پاکستان کی امید دلائی ہے اس لئے آج سے یہی میرے قائد ہیں جبکہ عمران خان نے کہا کہ 25 جولائی تک کسی سیاستدان کو نہیں پکڑیں گے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ نواز شریف اب اخباروں میں یہ فیصلہ پڑھیں گے








