اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی)وزارت منصوبہ بندی کے ایس ڈی جیز سپورٹ یونٹ کے زیر اہتمام پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے موضوع پر پہلی قومی کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ کانفرنس کی مہمان خصوصی نگران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ڈاکٹر شمشاد اختر جبکہ اس کی صدارت سیکریٹری وزارت منصوبہ بندی شعیب احمد صدیقی نے کی۔ نجی شعبے …
نگران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ڈاکٹر شمشاد اختر کاپائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے موضوع پر پہلی قومی کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی)وزارت منصوبہ بندی کے ایس ڈی جیز سپورٹ یونٹ کے زیر اہتمام پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے موضوع پر پہلی قومی کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ کانفرنس کی مہمان خصوصی نگران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ڈاکٹر شمشاد اختر جبکہ اس کی صدارت سیکریٹری وزارت منصوبہ بندی شعیب احمد صدیقی نے کی۔ نجی شعبے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات، تھنک ٹینکس کے سربراہان، اقوام متحدہ کے ادارے برائے ترقی اور معاشیات و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ دو سو سے زائد ممتاز شخصیات اور ماہرین نے کانفرنس میں شرکت کی۔ اپنے افتتاحی خطاب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ پاکستان میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے حوالے سے گزشتہ تین سال کے دوران نہایت مثبت پیش رفت ہوئی ہے جو کہ قابل تحسین عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے حوالے سے وفاقی وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے کی جانے والی کاوشیں اور صوبوں کے ساتھ مربوط حکمت عملی کے تحت مل کر کام کرنے کی بدولت اہداف کے حصول کی جانب پیش رفت اہم سنگ میل ہے۔ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کی کامیابی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے لئے کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں۔ اس مقصد کے لئے قومی سطح سے مقامی سطح تک مربوط حکمت عملی وضع کر کے ہر سطح پر آگاہی پیدا کرنا ہوگی۔








