پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان رہا، 100انڈیکس 200سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 39800پوائنٹس کی سطح پر بند

کراچی ۔ 12 جولائی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 200سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 39800پوائنٹس کی نئی سطح پر بند ہوا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمارئے میں 23 ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق جمعرات کو کاروبار کے دوران زبردست اتار چڑھاﺅ کا رجحان دیکھا گیا تھا۔ ایک موقع پر ٹریڈنگ …

کراچی ۔ 12 جولائی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 200سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 39800پوائنٹس کی نئی سطح پر بند ہوا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمارئے میں 23 ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق جمعرات کو کاروبار کے دوران زبردست اتار چڑھاﺅ کا رجحان دیکھا گیا تھا۔ ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 39200پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا تھا تاہم سیمنٹ ،بینکنگ ،فوڈز سیکٹرز سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت انڈیکس 39916پوائنٹس کی بلند سطح کو بھی چھو گیا تھا بعد ازاں کاروبار کا اختتام 39800پوائنٹس کی سطح پر ہوا ۔ پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای100انڈیکس میں288.36پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے انڈیکس 39586.76پوائٹس سے بڑھ کر 39875.12پوائنٹس ہو گیا اسی طرح165.06پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس19658.57پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس28966.85پوائنٹس سے بڑھ کر29050.88پوائنٹس پر جا پہنچا ۔مجموعی طور پر333کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 191کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،125میں میں کمی اور17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔