کوئٹہ 15جولا ئی اے پی پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنمانوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی جانب سے سانحہ مستونگ پر ٹروتھ کمیشن بنانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے تمام واقعات کی سچائی اور شفافیت غیر جانبدارانہ تحقیقات کے ذریعے ہونی چاہئے تاکہ دودھ کا دودھ ا ور پانی کا پانی ہوسکے …
پاکستان کی ترقی و خوشحالی تمام صوبوں کی ہم آہنگی اور یکجہتی سے ممکن ہے ، محمد شہباز شریف

مزید خبریں
کوئٹہ 15جولا ئی اے پی پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنمانوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی جانب سے سانحہ مستونگ پر ٹروتھ کمیشن بنانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے تمام واقعات کی سچائی اور شفافیت غیر جانبدارانہ تحقیقات کے ذریعے ہونی چاہئے تاکہ دودھ کا دودھ ا ور پانی کا پانی ہوسکے ، مستونگ دھماکہ سنگین واقعہ ہے جس میں لواحقین کے مطالبات کے مطابق تحقیقات کی جائیں ، پاکستان کی ترقی و خوشحالی تمام صوبوں کی ہم آہنگی اور یکجہتی سے ممکن ہے جس کے قیام کیلئے ہم سب کو مل جل کر اقدامات کرنے ہونگے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو سراوان ہا¶س کوئٹہ میں نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کے بھائیوں نواب اسلم رئیسانی ، نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی اورانکے بیٹے میر جمال رئیسانی سے تعزیت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی








