عازمین حج کی سہولت کیلئے مدینہ منورہ میں بھی دفتر امور حجاج دن رات مصروفِ عمل

مدینہ منورہ ۔ 16 جولائی (اے پی پی) عازمینِ حج کی سہولت کیلئے جدہ اور مکہ مکرمہ کی طرح مدینہ منورہ میں بھی دفتر امور حجاج پاکستان کے زیر انتظام مختلف شعبے دن رات مصروفِ عمل ہیں۔ مدینہ منورہ میں عازمینِ حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اﷲ کے مہمانوں کو حرم نبوی کے نزدیک 3، 4 اور 5 سٹار ہوٹلوں میں رہائش دی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے …

مدینہ منورہ ۔ 16 جولائی (اے پی پی) عازمینِ حج کی سہولت کیلئے جدہ اور مکہ مکرمہ کی طرح مدینہ منورہ میں بھی دفتر امور حجاج پاکستان کے زیر انتظام مختلف شعبے دن رات مصروفِ عمل ہیں۔ مدینہ منورہ میں عازمینِ حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اﷲ کے مہمانوں کو حرم نبوی کے نزدیک 3، 4 اور 5 سٹار ہوٹلوں میں رہائش دی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 14 جولائی کو شروع ہونے والے حج فلائٹ آپریشن کے پہلے دو نوں میں تین ہزار سے زائد عازمینِ کرام مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔ تیسرے دن مزید 2 ہزار عازمینِ حج کی آمد کے انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں۔

مزید خبریں