فرنیچرکی برآمدات میں 11ماہ کے دوران 8.40 فیصد کمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے 11ماہ کے دوران ملک سے فرنیچرکی برآمدات میں 8.40 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمئی 2018 تک پاکستان نے فرنیچرکی برآمدات سے 3.729ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایا جو مالی سال 2016-17ءکے اسی عرصہ کے مقابلے میں 8.40 فیصدکم ہے۔ مالی سال 2016-17ءکے اسی عرصہ میں پاکستان نے فرنیچرکی برآمدات …

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے 11ماہ کے دوران ملک سے فرنیچرکی برآمدات میں 8.40 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمئی 2018 تک پاکستان نے فرنیچرکی برآمدات سے 3.729ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایا جو مالی سال 2016-17ءکے اسی عرصہ کے مقابلے میں 8.40 فیصدکم ہے۔ مالی سال 2016-17ءکے اسی عرصہ میں پاکستان نے فرنیچرکی برآمدات سے 4.71ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایا تھا۔