اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے 11ماہ کے دوران ملک سے گڑ کی برآمدات میں 215.64 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمئی 2018 تک پاکستان نے گڑ کی برآمدات سے 16.874ملین ڈالرکا زرمبادلہ کمایا جومالی سال 2016-17ءکے اسی عرصہ کے مقابلے میں 215.64 فیصد زیادہ ہے۔مالی سال 2016-17ءکے 11ماہ میں پاکستان نے گڑ کی برآمدات سے 5.346 …
گڑ کی برآمدات 11 ماہ کے دوران 215.64 فیصد اضافے کے ساتھ 1,42,490 میٹرک ٹن تک پہنچ گئیں، ادارہ شماریات
اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے 11ماہ کے دوران ملک سے گڑ کی برآمدات میں 215.64 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمئی 2018 تک پاکستان نے گڑ کی برآمدات سے 16.874ملین ڈالرکا زرمبادلہ کمایا جومالی سال 2016-17ءکے اسی عرصہ کے مقابلے میں 215.64 فیصد زیادہ ہے۔مالی سال 2016-17ءکے 11ماہ میں پاکستان نے گڑ کی برآمدات سے 5.346 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔بلحاظ وزن گزشتہ مالی سال کے دوران 1لاکھ 42 ہزار490 میٹرک ٹن گڑ کی برآمد ریکارڈ کی گئی۔مالی سال 2016-17 کے 11ماہ میں 43ہزار85 میٹرک ٹن گڑ کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھی۔









