اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ہمیں اسلام کی اصل تعلیمات کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، نوجوان نسل کو نہ صرف قرآن پاک پڑھنا سیکھنا چاہیے بلکہ اس کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنے اندر بھائی چارہ ، برداشت، مذہبی رواداری کو پروان چڑھانا چاہیے اور اسلام کے نظام عدل و مساوات پر کارآمد ہونا چاہیے۔ …
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا تجوید القرآن ٹرسٹ کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ہمیں اسلام کی اصل تعلیمات کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، نوجوان نسل کو نہ صرف قرآن پاک پڑھنا سیکھنا چاہیے بلکہ اس کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنے اندر بھائی چارہ ، برداشت، مذہبی رواداری کو پروان چڑھانا چاہیے اور اسلام کے نظام عدل و مساوات پر کارآمد ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تجوید القرآن ٹرسٹ کے بورڈ آف گورنرز کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بطور شریک چیئرمین تجوید القرآن ٹرسٹ شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اوقاف و مذہبی امور راجہ عبد القیوم خان، چیف سیکرٹری آزادکشمیر میاں وحید الدین، اکاﺅنٹنٹ جنرل آزادکشمیر محمد ایاز خان، سیکرٹری امور دینیہ نذیر گیلانی، چیئرمین علماءو مشائخ کونسل عبیداللہ فاروقی، سیکرٹری خزانہ آزادکشمیر فرید احمد تارڑ ، پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی نے بھی شرکت کی۔








