اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے جو نہ صرف ملکی حالات و مسائل اجاگر کرتا ہے بلکہ ملک کو ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے، آزادی صحافت جدید دور کی اہم ضرورت بن چکا ہے اور پاکستان آزاد میڈیا کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، آزادی صحافت …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے لاہور پریس کلب کے 27 رکنی وفد ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے جو نہ صرف ملکی حالات و مسائل اجاگر کرتا ہے بلکہ ملک کو ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے، آزادی صحافت جدید دور کی اہم ضرورت بن چکا ہے اور پاکستان آزاد میڈیا کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، آزادی صحافت کے فروغ کےلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب کے 27 رکنی وفد سے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کے دوران کیا۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے ملکی و بین الاقوامی ایشوز کو مو¿ثر انداز میں اجاگر کرکے بہتر حکمت عملی کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے، میڈیا عوام میں بنیادی حقوق، شعور، معاشرتی رویوں میں بہتری اور مسائل کے حل کےلئے معاون ثابت ہوتا ہے۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ میڈیا کو مضبوط بنانے اور آزادی صحافت کے فروغ کےلئے پارلیمنٹ کا کردار قابل تحسین ہے، پارلیمان کے دونوں ایوانوں کی قائمہ کمیٹیوں میں ملک بھر کے صحافیوں کو در پیش مسائل کے حل کےلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل ادوار میں جمہوریت کے فروغ اور اداروں کی مضبوطی کےلئے میڈیا نے جو کردار ادا کیا وہ بھی قابل تعریف ہے۔








