چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر طارق بنوری کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا ہے کہ طلباءکے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، یونیورسٹیز کی خود مختاری، معیار میں اضافہ، انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ، جاب پورٹل کا قیام اور ڈگری ویریفیکیشن کے عمل کو مزید آسان بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت سے اعلیٰ تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کیلئے درخواست …

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا ہے کہ طلباءکے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، یونیورسٹیز کی خود مختاری، معیار میں اضافہ، انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ، جاب پورٹل کا قیام اور ڈگری ویریفیکیشن کے عمل کو مزید آسان بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت سے اعلیٰ تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کیلئے درخواست کی ہے۔ وہ منگل کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ طلباءاعلیٰ تعلیمی شعبہ کے بنیادی سٹیک ہولڈرز ہیں، طلباءکے حقوق کےلئے اقدامات بہت ضروری ہیں تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کی ضروریات کو پورا کر سکیںاور طلباءکو زندگی میں کامیاب ہونے کا اہل بنا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں متعدد اقدامات کرنے ہیں جن میں تعلیمی معیار اور تحقیق کی بہتری، اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ اور طلباءکو عملی معلومات کی فراہمی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے جامعات کی قیادت کےلئے بھی تربیتی پروگرام کی ضرورت پر زور دیا تاکہ گورننس، مالی معاملات، ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ اور اضافی وسائل کی دستیابی جیسے معاملات سے بخوبی نبرد آزما ہوا جائے۔

مزید خبریں