بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں بارے اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد کرنا مایوس کن ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں بارے اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد کرنے پر مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انکوائری کمیشن کے آزاد جموں کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے دورہ کا خیر مقدم کرتا ہے۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اقوام متحدہ کی رپورٹ پر …

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں بارے اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد کرنے پر مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انکوائری کمیشن کے آزاد جموں کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے دورہ کا خیر مقدم کرتا ہے۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اقوام متحدہ کی رپورٹ پر بھارت کے موقف کے رد عمل میں ترجمان نے کہا کہ بھارت کی طرف سے رپورٹ کا جائزہ لئے بغیر مسترد کئے جانے پر انہیں شدید مایوسی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت او ایچ سی ایچ آر کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے ظاہر کی جانے والی گہری تشویش کے ازالہ میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق سے متعلق ہائی کمشنر کے دفتر نے ہائی کمشنر اور ظفر بنگش کے کسی رابطے کی قطعی طورپر تردید کی ہے۔

مزید خبریں