مدینہ منورہ ،عازمینِ حج کی سہولت و رہنمائی کیلئے پاکستان ہاﺅس دفتر امور حجاج مین کنٹرول آفس قائم، ہسپتال، مدینہ آمد و روانگی، فوڈ، کیٹرنگ، رہائش، گمشدگی و بازیابی، شکایات، مانیٹرنگ وغیرہ کے شعبے قائم کئے گئے ہیں،حکام

مدینہ منورہ ۔ 18 جولائی (اے پی پی) مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمینِ حج کی سہولت و رہنمائی کیلئے پاکستان ہاﺅس مدینہ منورہ میں دفتر امور حجاج دن رات مصروف عمل ہے۔ اس سال دفتر امور حجاج، مدینہ منورہ کے مین کنٹرول آفس میں ہسپتال، مدینہ آمد و روانگی، فوڈ، کیٹرنگ، رہائش، گمشدگی و بازیابی، شکایات، مانیٹرنگ وغیرہ کے شعبے قائم کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں …

مدینہ منورہ ۔ 18 جولائی (اے پی پی) مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمینِ حج کی سہولت و رہنمائی کیلئے پاکستان ہاﺅس مدینہ منورہ میں دفتر امور حجاج دن رات مصروف عمل ہے۔ اس سال دفتر امور حجاج، مدینہ منورہ کے مین کنٹرول آفس میں ہسپتال، مدینہ آمد و روانگی، فوڈ، کیٹرنگ، رہائش، گمشدگی و بازیابی، شکایات، مانیٹرنگ وغیرہ کے شعبے قائم کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں وزارتِ مذہبی امور کے ذیلی ادارے دفتر امور حجاج پاکستان میں حجاج کی آمد سے پہلے کئی شعبوں کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے نجی اور سرکاری حج سکیم کے تحت سعودی عرب آنے والے پاکستانی عازمینِ حج کی تعداد دو لاکھ کے قریب ہوتی ہے۔ اتنی بڑی تعداد کو سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے دفتر امور حجاج پاکستان کے تحت جدہ، مکہ اور مدینہ منورہ میں دفاتر قائم کئے جاتے ہیں۔ 14 جولائی سے شروع ہونے والی بیشتر حج پروازیں مدینہ منورہ اتر رہی ہیں۔ سرکاری سکیم کے ذریعے گذشتہ شب تک مدینہ منورہ پہنچنے والے حجاج کی تعداد 5 ہزار 773 رہی۔ مین کنٹرول آفس مدینہ منورہ کی ایئر پورٹ ٹیم حجاج کو ایئر پورٹ پر خوش آمدید کہنے کیلئے 24 گھنٹے موجود رہتی ہے۔

مزید خبریں