نگران وفاقی وزیر تعلیم محمد یوسف شیخ کی اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر تعلیم محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ نگران حکومت صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے کے لئے پرعزم ہے‘ 25 جولائی کو عوام زیادہ سے زیادہ اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کریں تاکہ ملک میں جمہوری عمل کا تسلسل جاری رہے اور مزید مضبوط ہو سکے۔ بدھ کو اپنی وزارت کے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو …

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر تعلیم محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ نگران حکومت صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے کے لئے پرعزم ہے‘ 25 جولائی کو عوام زیادہ سے زیادہ اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کریں تاکہ ملک میں جمہوری عمل کا تسلسل جاری رہے اور مزید مضبوط ہو سکے۔ بدھ کو اپنی وزارت کے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتیں نگران حکومت پر جانبداری کے الزامات لگا رہی ہیں، ان جماعتوں کو 25 جولائی کے صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے ذریعے الزامات کا جواب مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت ایک مختصر مدت کے لئے آئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ کسی جماعت کو روکا نہیں جارہا اور نہ ہی رکاوٹیں برداشت کی جائیں گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر محمد یوسف شیخ نے کہا کہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات قابل مذمت ہیں‘ ایسے واقعات کے پیچھے غیر ملکی قوتیں ملوث ہونے کے امکانات کو رد نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ایسے عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان کے اندر امن قائم ہو اور جمہوریت کا تسلسل مضبوط ہو۔ ایسے واقعات کے ذریعے جمہوریت کے تسلسل کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں