اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹل بیلٹ پیپرز کے نتائج کو جعلی قرار دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ پوسٹل بیلٹ پیپرز نتائج یکجا کئے جانے کے دوران ہی کھولے جاتے ہیں۔ جمعرات کو ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر مختلف حلقوں کے حوالے سے پوسٹل بیلٹ کے نتائج جاری کئے جانے سے …
پوسٹل بیلٹ پیپرز نتائج یکجا کئے جانے کے دوران ہی کھولے جاتے ہیں سوشل میڈیا پر جاری پوسٹل بیلٹ پیپرز کے نتائج جعلی ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن کی وضاحت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹل بیلٹ پیپرز کے نتائج کو جعلی قرار دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ پوسٹل بیلٹ پیپرز نتائج یکجا کئے جانے کے دوران ہی کھولے جاتے ہیں۔ جمعرات کو ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر مختلف حلقوں کے حوالے سے پوسٹل بیلٹ کے نتائج جاری کئے جانے سے متعلق خبریں درست نہیں ہیں۔ یہ جعلی ہیں پوسٹل بیلٹ پیپرز پولنگ کے بعد نتائج یکجا کئے جانے کے دوران کھولے جاتے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے جاری نتائج محض مفروضوں پر مبنی ہیں۔








