وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی محمد یوسف شیخ کا پاکستانی شہروں کی صورتحال کے بارے میں حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ کے اشتراک سے تیار کردہ رپورٹ کے اجراءکی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی محمد یوسف شیخ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے مطابقت پیدا کرنا اور ان عوامل کو مدنظر رکھ کر شہروں اور انفراسٹرکچر کو ترقی دینا وقت کی ضرورت ہے۔وہ پاکستانی شہروں کی صورتحال کے بارے میں حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ کے اشتراک سے تیار کردہ رپورٹ کے اجراءکی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزارت موسمیاتی …

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی محمد یوسف شیخ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے مطابقت پیدا کرنا اور ان عوامل کو مدنظر رکھ کر شہروں اور انفراسٹرکچر کو ترقی دینا وقت کی ضرورت ہے۔وہ پاکستانی شہروں کی صورتحال کے بارے میں حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ کے اشتراک سے تیار کردہ رپورٹ کے اجراءکی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی اور یو این ہیبیٹاٹ نے آسٹریلیا کی حکومت کے تعاون سے پاکستان کے دس بڑے شہروں کے حالات کے بارے میں یہ رپورٹ تیار کی ہے۔ رپورٹ کا اجراءجمعرات کو یہاں ایک تقریب میں کیا گیا۔نگران وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی محمد یوسف شیخ، نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، پاکستان میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن، اقوام متحدہ کے کنٹری ریذیڈنٹ نیل بوہن اور رپورٹ کے مصنف و شہری امور کے ماہر بابر ممتاز نے تقریب سے خطاب کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے مطابقت پیدا کرنا اور ان عوامل کو مدنظر رکھ کر شہروں اور انفراسٹرکچر کو ترقی دینا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہروں کی صورتحال بارے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بنیادی شہری ڈھانچہ و سہولیات تیزی سے شہروں کے بڑھنے کی رفتار سے ہم آہنگ نہیں ہیں، ماحولیات انحطاط پزیر ہے اور اس صورتحال میں شہروں کے پھیلاﺅ کے چیلنجز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ محمد یوسف شیخ نے کہا کہ پاکستان کے شہروں کو بہتر منصوبہ بندی اور منظم ترقی کی ضرورت ہے تاکہ شہری مسائل پر قابو پایا جا سکے اور شہریوں کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

مزید خبریں