اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی)کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام گول میز کانفرنس میں شریک رہنماﺅں نے اقوام متحدہ کی جانب سے کشمیر کی صورتحال پر جاری کی گئی رپورٹ کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس رپورٹ کو تمام عالمی اداروں تک پہنچایاجائے، پاکستان کے عام انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتوں نے مسئلہ کشمیر کو اپنے منشور میں شامل نہیں کیا۔ جمعرات کو …
اقوام متحدہ کی رپورٹ نے بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی)کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام گول میز کانفرنس میں شریک رہنماﺅں نے اقوام متحدہ کی جانب سے کشمیر کی صورتحال پر جاری کی گئی رپورٹ کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس رپورٹ کو تمام عالمی اداروں تک پہنچایاجائے، پاکستان کے عام انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتوں نے مسئلہ کشمیر کو اپنے منشور میں شامل نہیں کیا۔ جمعرات کو یوم الحاق پاکستان کے موقع پر اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیر بھارتی بربریت کی رپورٹ پر کشمیر ہاوس اسلام آباد میں کشمیری قیادت کی گول میز کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس سے خطاب نگران وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان روشن خورشید بھروچہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا ہے۔ اس رپورٹ کی روشنی میں دنیا کو اپنا مو¿قف بتایاجائے ہر سیاسی جماعت اپنے منشور میں مسئلہ کشمیر کو اولین ترجیح دے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر پر صرف باتوں اور تقریروں سے کام نہیں چلے گا۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کی رپورٹ نے بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔ بھارت نے اقوام متحدہ کی رپورٹ کو مسترد کرکے اپنے آپ کو مزید بے نقاب کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کا کریڈٹ کشمیری شہداءکے خون کو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری بطور خاص پوری دنیا میں اس رپورٹ کے ذریعے بھارت پر دباﺅ کے لئے استعمال کریں ۔ پہلی مرتبہ پاکستان کو کشمیر پر بڑی کامیابی ملی ہے۔








