اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے مجموعی طور پر 13 ہزار سے زیادہ عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق 14 جولائی کو شروع ہونے والے حج فلائیٹ آپریشن کے تحت سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے عازمین کو حجاز مقدس پہنچانے کا کام خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ مجموعی طور پر 13 ہزار …
تیرہ ہزارپاکستانی عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے ہیں، وزارت مذہبی امور

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے مجموعی طور پر 13 ہزار سے زیادہ عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق 14 جولائی کو شروع ہونے والے حج فلائیٹ آپریشن کے تحت سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے عازمین کو حجاز مقدس پہنچانے کا کام خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ مجموعی طور پر 13 ہزار سے زیادہ عازمین کو حجاز مقدس پہنچا دیا گیا ہے جن میں سے زیادہ تر عازمین کو براہ راست مدینہ منورہ پہنچایا گیا ہے۔ مدینہ منورہ براہ راست پہنچنے والے عازمین 8 روز قیام کے بعد مکہ مکرمہ روانہ کئے جائیں گے جبکہ براہ راست جدہ پہنچنے والے عازمین عمرہ کی ادائیگی کے فوری بعد مدینہ منورہ روانہ ہو رہے ہیں۔ حج فلائیٹ آپریشن 15 اگست تک جاری رہے گا۔








