اسلام آباد/لاہور ۔ 19 جولائی (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور یہ خلاف ورزیاں جنگی جرائم کے مترادف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر حق خودارادیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد یوم الحاق پاکستان کے موقع پر نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے لاہور میںکیا …
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کشمیر حق خودارادیت کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد/لاہور ۔ 19 جولائی (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور یہ خلاف ورزیاں جنگی جرائم کے مترادف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر حق خودارادیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد یوم الحاق پاکستان کے موقع پر نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے لاہور میںکیا تھا۔ کانفرنس میں جسٹس (ر) سید شریف حسین بخاری، جسٹس (ر) خلیل الرحمان سابق جج سپریم کورٹ اور روزنامہ پاکستان کے ایڈیٹر انچیف مجیب الرحمن شامی، شاہد رشید، جنرل سیکرٹری نظریہ پاکستان ٹرسٹ بیگم صفیہ اسحاق سیکرٹری نظریہ پاکستان خواتین ونگ اورمولانا شافی جوش صدر نظریہ پاکستان کشمیر چپٹر نے شرکت کی۔ صدر آزاد کشمیر نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تاریخی دن کے موقع پر نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے یہ عظیم الشان کانفرنس منعقد کرکے ایک اہم فریضہ سرانجام دیا ہے اور اس سلسلہ میں ٹرسٹ کی جتنی بھی تعریف کریں کم ہے۔








