پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی سالانہ ترقی کا ہدف 3.5 فیصد عبور کر لیا،ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی سالانہ ترقی کا ہدف 3.5 فیصد عبور کر لیا ہے۔ بڑی فصلوں کی پیداوار میں اضافے اور لائیو سٹاک کے شعبہ میں نمایاں بہتری سے سالانہ ترقی کے ہدف سے بھی بہتر نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ اے ڈی بی کی نئی رپورٹ …

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی سالانہ ترقی کا ہدف 3.5 فیصد عبور کر لیا ہے۔ بڑی فصلوں کی پیداوار میں اضافے اور لائیو سٹاک کے شعبہ میں نمایاں بہتری سے سالانہ ترقی کے ہدف سے بھی بہتر نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ اے ڈی بی کی نئی رپورٹ کے مطابق ایشیاءبحر الکاہل کے ممالک میں 2018ءکے دوران ترقی کی شرح بہتر رہی ہے۔ امریکا اور اس کے تجارتی شراکت داروں کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود ترقی کی شرح متاثر نہیں ہوئی ہے۔ اے ڈی بی کے چیف اکانومسٹ نے کہا کہ ایشیاءاور بحر الکاہل کے علاقوں میں ترقی کی شرح میں بہتری آنے سے غربت میں کمی آئے گی۔ ماحولیات کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھانے میں بھی مدد ملے گی اور علاقائی تعاون میں بھی بہتری آئے گی۔

مزید خبریں