وفاقی وزیر اطلاعات،قانون و انصاف بیرسٹر سید علی ظفر سے یورپی یونین الیکشن آبزرور مشن پاکستان کی ملاقات نگران حکومت کی اولین ترجیح ملک میں صاف ،شفاف ،غیر جانبدار اور بروقت انتخابات کا انعقادیقینی بنانا ہے، کی ۔وفاقی وزیر سید علی ظفر یورپی یونین الیکشن آبزرور مشن پاکستان کے ڈپٹی چیف آبزرور دمیترا لونو نے آبزرور کے کردار اور مشن کی مجوزہ سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اسلام …
وفاقی وزیر اطلاعات،قانون و انصاف بیرسٹر سید علی ظفر سے یورپی یونین الیکشن آبزرور مشن پاکستان کی ملاقات

مزید خبریں
وفاقی وزیر اطلاعات،قانون و انصاف بیرسٹر سید علی ظفر سے یورپی یونین الیکشن آبزرور مشن پاکستان کی ملاقات
نگران حکومت کی اولین ترجیح ملک میں صاف ،شفاف ،غیر جانبدار اور بروقت انتخابات کا انعقادیقینی بنانا ہے، کی ۔وفاقی وزیر سید علی ظفر
یورپی یونین الیکشن آبزرور مشن پاکستان کے ڈپٹی چیف آبزرور دمیترا لونو نے آبزرور کے کردار اور مشن کی مجوزہ سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی
اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات ،قانون، انصاف و پارلیمانی امور بیرسٹر سید علی ظفر سے یورپی یونین الیکشن آبزرور مشن پاکستان نے ملاقات کی ۔وفاقی وزیر سید علی ظفر نے کہا کہ نگران حکومت کی اولین ترجیح ملک میں صاف ،شفاف ،غیر جانبدار اور بروقت انتخابات کا انعقادیقینی بنانا ہے۔یورپی یونین الیکشن آبزرور مشن پاکستان کے ڈپٹی چیف آبزرور دمیترا لونو نے آبزرور کے کردار اور مشن کی مجوزہ سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ یورپی یونین کے آبزور تمام صوبوں میں موجود ہونگے ،مجموعی طور پر 120آبزرور ملک کے مختلف حصوں میں الیکشن عمل،قانونی فریم ورک کا جائزہ لیں گے اور بین الاقوامی قوانین پر عمل درآمد کے معیار کی نگرانی کرینگے ۔یورپی یونین مشن 27جولائی کو اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کریگا بعدازاں اپنی حتمی رپورٹ شائع کریگا ۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر سید علی ظفر نے کہا کہ نگران حکومت پاکستان میں پرامن ،صاف ،شفاف اور بروقت انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی مکمل معاونت کریگی ۔انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ 2018کے الیکشن کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مساوی مواقع فراہم کیے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین مشن کی الیکشن عمل کو مزید بہتر بنانے کے لئے تجاویز اور سفارشات کا خیر مقدم کریگا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی کئی بین الاقوامی کنونشنز پر عمل درآمد کررہا ہے اور اطلاعات تک رسائی ایکٹ کے ذریعے معلومات کی فراہمی کے اقدامات اٹھائے ہیں ۔وفاقی وزیر بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا کہ نگران حکومت انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کو برقرار رکھنے اور انسانی حقوق ،اچھی حکمرانی کے لئے بین الاقوامی کنوونشنز پر عمل درآمد کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت معاشرے میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے خواتین،کمزور و محروم طبقات کو مزید مواقع فراہم کر رہی ہے ۔وزارت قانون و انصاف کے اعلی حکام بھی اس ملاقات میں موجود تھے ۔








