یورپین یونین الیکشن آبزرویشن مشن پاکستان 2018ءکے چیف آبزرور کا انتخابات کی تیاریوں‘سکیورٹی انتظامات اور شفاف انتخابی ماحول پر اطمینان کا اظہار

یورپین یونین الیکشن آبزرویشن مشن پاکستان 2018ءکے چیف آبزرور کا انتخابات کی تیاریوں‘سکیورٹی انتظامات اور شفاف انتخابی ماحول پر اطمینان کا اظہار پاکستان میں انتخابی فضاءاطمینان بخش ، ٹیکنیکل اعتبار سے تیاریاں بہترین ہیں‘پچیس جولائی کو ان تمام اقدامات کا امتحان ہوگا‘مائیکل گہلرکی ”اے پی پی“ سے گفتگو لاہور۔19جولائی(اے پی پی )یورپین یونین الیکشن آبزرویشن مشن پاکستان 2018ء کے چیف آبزرور مائیکل گہلر نے پاکستان میں عام انتخابات کی تیاریوں‘سکیورٹی …

یورپین یونین الیکشن آبزرویشن مشن پاکستان 2018ءکے چیف آبزرور کا انتخابات کی تیاریوں‘سکیورٹی انتظامات اور شفاف انتخابی ماحول پر اطمینان کا اظہار
پاکستان میں انتخابی فضاءاطمینان بخش ، ٹیکنیکل اعتبار سے تیاریاں بہترین ہیں‘پچیس
جولائی کو ان تمام اقدامات کا امتحان ہوگا‘مائیکل گہلرکی ”اے پی پی“ سے گفتگو

لاہور۔19جولائی(اے پی پی )یورپین یونین الیکشن آبزرویشن مشن پاکستان 2018ء کے چیف آبزرور مائیکل گہلر نے پاکستان میں عام انتخابات کی تیاریوں‘سکیورٹی انتظامات اور شفاف آزادانہ انتخابات کے ماحول پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں انتخابی فضاءاطمینان بخش ہے اور ٹیکنیکل اعتبار سے تیاریاں بھی بہترین ہیںلیکن 25 جولائی کو ان تمام اقدامات کا امتحان ہوگا‘ یورپین یونین الیکشن آبزرویشن مشن کے مینڈیٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مشن کویہ مینڈیٹ دیا گیا ہے کہ الیکشن کوآغاز سے اختتام تک آبزرو کیا جائے اور ٹیم کے فیڈبیک کی روشنی میں سفارشات دی جائیں‘ انہوں نے کہا کہ آبزرویشن مشن الیکشن کے دن تمام انتخابی عمل‘ آپریشنز‘ لیگل فریم ورک‘ ووٹنگ پروسیجر‘ووٹوںکی گنتی‘نتائج کی ٹرانسمیشن کو آبزرو کرے گا‘ انہوں نے کہا کہ مشن تمام سیاسی جماعتوں‘ امیدواروں‘ سپورٹرز‘الیکشن کمیشن کے افسران‘ مقامی میڈیا اور دیگر متعلقہ تنظیموںسے رابطہ رکھے گا اور انتخابی عمل اور ماحول کے حوالے سے آگہی رکھے گا‘ مائیکل گہلر نے کہا کہ ان کوشکایات موصول کرنے کا بھی ٹاسک دیا گیا ہے اورشکایات کے ازالے کے طریقہ کار کی بھی نگرانی کی جائیگی‘ یورپین آبزرویشن مشن کی ٹیم کی ورکنگ کے بارے میں انہوں نے کہاکہ 10 ماہرین کی کورٹیم اسلام آباد میں ہوگی جبکہ دوارکان پر مشتمل 30 ٹیمیں بنائی گئی ہیں‘ یورپین یونین پارلیمنٹیرینز اورمقامی ایمبیسی سٹاف بھی ٹیم کے ساتھ شامل ہو گا اور یہ تمام لوگ مختلف حلقوںکا دورہ کرکے انتخابی ماحول کا جائزہ لیں گے اور سٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے‘ انہوں نے کہا کہ آبزرور سینکڑوں پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرینگے اور ان کی ابتدائی اور حتمی رپورٹس دنیا کی بنیاد پرہونگی‘پاکستان میں امن عامہ کی صورتحال کے حوالے سے مائیکل گہلر کا کہنا تھا کہ مستونگ حملہ کے بعد سکیورٹی کی مجموعی صورتحال بہتر ہو چکی ہے‘ انہوں نے کہا کہ مشن بلوچستان کے علاوہ تمام صوبوں میں انتخابات کوآبزور کریگا اور یہ فیصلہ مستونگ میں ہونیوالی دہشت گردی کے بعد کیا گیا‘ انہوں نے کہاکہ انتخابات کا دن عوام کا دن ہے اور یہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے زیادہ سے زیادہ لوگوںکی شمولیت کا دن ہے‘ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سیاسی جماعتوں کی ملک گیر انتخابی مہم کی وجہ سے لوگوں میں جذبہ پیدا ہو گا‘ میڈیا کی آزادی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلہ میں کچھ شکایات ہوسکتی ہیں‘ جن کا ذکر حتمی رپورٹ میں کیا جائیگا‘ انہوں نے کہا کہ یورپین یونین میڈیا کی آزادی اور آزادی اظہار کی حمایت کرتا ہے‘ سرکاری اداروںپر دھاندلی کے الزامات کے حوالے سے مائیکل گہلرکاکہنا تھا کہ مشن کی طرف سے شکایت کنندگان کو کہا گیا ہے کہ وہ متعلقہ فورم پر رابطہ کریں کیونکہ اس سلسلہ میں مشن آبزرو یا گواہی کے علاوہ کوئی فیصلہ نہیں دے سکتا‘ 2013ءکے انتخابات میں دھاندلی کے کیسز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں دھاندلی کا صرف ایک کیس ریکارڈ کیا گیا جو آبزرویشن مشن کے کراچی کے ایک پولنگ اسٹیشن کے دورہ کے موقع پر ریکارڈکیا گیا‘ تاہم اب کراچی میں صورتحال مختلف ہے‘ مہمان نوازی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی مہمان نواز ہیں۔

مزید خبریں