انتخابات وقت پر ہونے چاہیئے، محمد یوسف شیخ

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ انتخابات وقت پر ہونے چاہیئے،انتخابی عمل کو سبو تاژ یا منصفانہ اور آذادانہ الیکشن کو ملتوی کرنے سے متعلق کوئی کارروائی یا تجویز کو قبول نہیں کیا جائیگا۔جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ انتخابات کیلئے تمام تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور …

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ انتخابات وقت پر ہونے چاہیئے،انتخابی عمل کو سبو تاژ یا منصفانہ اور آذادانہ الیکشن کو ملتوی کرنے سے متعلق کوئی کارروائی یا تجویز کو قبول نہیں کیا جائیگا۔جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ انتخابات کیلئے تمام تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم بھی معمول کے مطابق جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں میں تاخیر سے متعلق قیاس آرائیوں کی کوئی حیثیت نہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد بحال کر دیا گیا ہے اور ملک کے کونے کونے میں تمام سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم زوروں پر ہے۔یوسف شیخ کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کو وقت پر آذادانہ اور شفاف انتخابات منعقد کرانیکا ٹاسک سونپ دیاگیا ہے لیکن چیلنجوں کے باوجود ہم اپنا ہدف حاصل کرینگے۔سیکورٹی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں چند بدقسمت واقعات ہوئے لیکن سیکورٹی ایجنسیوں نے اس پر سخت کارروائی کی ہے۔

مزید خبریں