صدر ممنون حسین کا اکرام اللہ گنڈا پور کی شہادت پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے انتخابی مہم کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان میں صوبائی اسمبلی کے امیدوار اکرام اللہ گنڈا پور کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو یہاں جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انتخابی مہم میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے انتخابی مہم کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان میں صوبائی اسمبلی کے امیدوار اکرام اللہ گنڈا پور کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو یہاں جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انتخابی مہم میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ امیدواروں سمیت ہر شہری کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائیں۔