اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام نشریاتی اداروں کو انتباہ کیا ہے کہ الیکشن مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد امیدواروں کے اشتہارات شائع یا نشرنہ کیے جائیں ،خلاف ورزی کی صورت میں ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری انتباہ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام نشریاتی ادراروں کو ہدایت دی …
الیکشن مہم کا وقت ختم ہونےکے بعد انتخابی اشتہارات شائع یانشرنہ کئے جائیں،الیکشن کمیشن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام نشریاتی اداروں کو انتباہ کیا ہے کہ الیکشن مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد امیدواروں کے اشتہارات شائع یا نشرنہ کیے جائیں ،خلاف ورزی کی صورت میں ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری انتباہ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام نشریاتی ادراروں کو ہدایت دی ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017کی شق 182کے تحت کوئی بھی شخص کارنر میٹنگ ،جلسہ ،عوامی اجتما ع کا انعقادانتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد نہیں کرسکتا ،لہذا ہدایت کی جاتی ہے کہ 23اور 24جولائی کی درمیانی شب 12بجے کے بعد کسی بھی سیاسی جماعت یا امیدوار،جو الیکشن میں حصہ لے رہا ہے ،کا اشتہار الیکٹرانک یا پرنٹ کی صورت میں نشر نہ کیا جائے ،خلاف ورزی کی صورت میں ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔








