مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 992 ارب 45 کروڑ روپے شامل کر دئیے

143

کراچی ۔ 4 جولائی (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 992 ارب 45 کروڑ روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پیر کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.78 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 992 ارب 45 کروڑ روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.90 فیصد تا 5.78 فیصد سالانہ کے حساب سے 992 ارب 45 کروڑ روپے ہی مقرر کئے گئے تھے۔ نیلامی میں شرکت کرنے والی تمام 16 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔