نیویارک ۔ یکم اگست (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ اوپیک ملکوں اور روس کی جانب سے پیداوار میں اضافہ اور ایران پر امریکی پابندیوں کے التواءکے امکانات ہیں۔ نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے سے قبل اکتوبر کے لیے سودے 74 سینٹ کم ہو کر 74.81 ڈالر فی بیرل رہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.15 ڈالر کمی …
امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی
نیویارک ۔ یکم اگست (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ اوپیک ملکوں اور روس کی جانب سے پیداوار میں اضافہ اور ایران پر امریکی پابندیوں کے التواءکے امکانات ہیں۔ نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے سے قبل اکتوبر کے لیے سودے 74 سینٹ کم ہو کر 74.81 ڈالر فی بیرل رہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.15 ڈالر کمی کے ساتھ 68.98 ڈالر فی بیرل طے پائے۔









