اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2018ءکے دوران پھلوں اور سبزیوں کی ملکی برآمدات میں 5.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کا حجم 400.2 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2017ءکے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات سے 380.9 ملین ڈالر کا …
پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں گذشتہ مالی سال 2018ءکے دوران 5.8 فیصد اضافہ ہوا ہے، ادارہ برائے شماریات
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2018ءکے دوران پھلوں اور سبزیوں کی ملکی برآمدات میں 5.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کا حجم 400.2 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2017ءکے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات سے 380.9 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح مالی سال 2017ءکے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2018ءکے دوران پھلوں اور سبزیوں کی قومی برآمدات میں 19.3 ملین ڈالر یعنی 5.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔









