ایشیاءکی مرکزی سٹاک مارکیٹس جمعرات کو مندی کا شکار رہیں

ٹوکیو۔2 اگست (اے پی پی) امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ ایکبار پھر اٹھ کھڑی ہونے کے باعث ایشیاءکی مرکزی سٹاک مارکیٹس جمعرات کو مندی کا شکار رہیں۔ٹوکیو سٹاک کا مرکزی نکی225انڈکس ابتدائی ٹریڈ میں 0.36 فیصد یا 82.42 پوانٹس کی کمی کے ساتھ 22,664.28 پر بند ہو اجبکہ ٹاپکس انڈکس1.99 پوانٹس ( 0.11فیصد)کی کمی کے ساتھ وقفے پر 1,767.77پر بند ہوا۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈکس مارننگ …

ٹوکیو۔2 اگست (اے پی پی) امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ ایکبار پھر اٹھ کھڑی ہونے کے باعث ایشیاءکی مرکزی سٹاک مارکیٹس جمعرات کو مندی کا شکار رہیں۔ٹوکیو سٹاک کا مرکزی نکی225انڈکس ابتدائی ٹریڈ میں 0.36 فیصد یا 82.42 پوانٹس کی کمی کے ساتھ 22,664.28 پر بند ہو اجبکہ ٹاپکس انڈکس1.99 پوانٹس ( 0.11فیصد)کی کمی کے ساتھ وقفے پر 1,767.77پر بند ہوا۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈکس مارننگ سیشن میں 2 فیصد سے زائد تک گرنے کے بعد657.69 پوانٹس کی کمی کے ساتھ 27,683.05. اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈکس 9.19 پوانٹس(2.32 فیصد)کی کمی کے ساتھ 2,815.34 پر بند ہواجبکہ چین کی دوسری بڑی ستاک ایکسچینج شنزن کے مرکزی انڈکس6.40 پوانٹس کھوئے۔