اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی)نگراں وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران صوبوں کو وسائل کی بر وقت فراہمی کےلئے این ا یف سی ایوارڈ کے حوالہ سے سفارشات کو جلد مرتب کرنے کی ضرورت ہے، این ایف سی کے تحت صوبوں کو پہلے ہی انتہائی مناسب وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں، ضرورت اس …
نگراں وفاقی وزیر ڈاکٹر شمشاد اختر کا پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کےلئے قومی مشاورتی اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی)نگراں وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران صوبوں کو وسائل کی بر وقت فراہمی کےلئے این ا یف سی ایوارڈ کے حوالہ سے سفارشات کو جلد مرتب کرنے کی ضرورت ہے، این ایف سی کے تحت صوبوں کو پہلے ہی انتہائی مناسب وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ سماجی ترقی کے اہداف کے حصول کےلئے بھی سو فیصد ذمہ داری صوبوں ہی کو سونپ دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے زیر اہتمام پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کےلئے ایک قومی مشاورتی اجلاس کے دوران کیا جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اہداف کے حصول کی درست معلومات کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔








