نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر سید علی ظفر کا یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب

یوم آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا،14 اگست ہمیں اپنے آباﺅ اجداد کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ، متعلقہ محکمے یوم آزادی کی تقریب کو تاریخی بنانے کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑیں نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر سید علی ظفر کا یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب اسلام آباد ۔ 2 …

یوم آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا،14 اگست ہمیں اپنے آباﺅ اجداد کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ، متعلقہ محکمے یوم آزادی کی تقریب کو تاریخی بنانے کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑیں
نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر سید علی ظفر کا یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات ،قومی تاریخ و ادبی ورثہ بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ یوم آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا،14 اگست ہمیں اپنے آباﺅ اجداد کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ، متعلقہ محکمے یوم آزادی کی تقریب کو تاریخی بنانے کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑیں ۔ وہ جمعرات کو یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر نے وزارت اطلاعات و نشریات اور اس کے ماتحت اداروں اے پی پی ،ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی کو ہدایات دیں کہ وہ پاکستان کی ثقافت ،قابل فخر جغرافیائی تنوع اور قومی ورثہ کو نمایاں طور پر اجاگر کریں ۔وفاقی وزیر نے ریاستی میڈیا کو ہدایت دی کہ وہ سوشل میڈیا پر بھی علیحدہ آزاد ریاست کے حصول کے لئے کی جانے والی کوششوں، پاکستان کی تاریخ اور 14اگست کی اہمیت کے حوالے سے خصوصی مہم چلائیں ۔کمیٹی کو کابینہ ڈویژن کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں یوم آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔وفاقی وزیر نے پرچم کشائی کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں کی منظوری دی ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ 14 اگست کے دن تقریبات قومی اتحاد اور ہم آہنگی کی عکاسی کریں گی ۔اجلاس میں سیکرٹری کابینہ ،سیکرٹری اطلاعات و نشریات ،سی ڈی اے ،آئی جی اسلام آباد ،چیئرمین سی ڈی اے ،ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی موجود تھے ۔