اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت مجموعی طورپر 82ہزار 382 عازمین حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں، حج سے قبل فلائٹ آپریشن 15 اگست تک مکمل کرلیاجائے گا۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ رواں سال مجموعی طورپر ایک لاکھ 84ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے جن میں سے سرکاری …
سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت 82382 عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے، ذرائع وزارت مذہبی امور

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت مجموعی طورپر 82ہزار 382 عازمین حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں، حج سے قبل فلائٹ آپریشن 15 اگست تک مکمل کرلیاجائے گا۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ رواں سال مجموعی طورپر ایک لاکھ 84ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے جن میں سے سرکاری سکیم کے تحت اب تک 55 ہزار 196 جبکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت 27ہزار 186 عازمین حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں۔ حج فلائٹ آپریشن میں قومی ایئر لائن پی آئی اے، ایئر بلیو اور سعودی ایئر لائن حصہ لے رہی ہیں۔








