اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت ظلم جبر استبداد اور کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کبھی کچل نہیں سکتا وہ جس قدر ظلم و زیادتی کو بڑھائے گا کشمیری اسی شدت سے ہندوستان سے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد کو تیز کر دیں …
بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کبھی کچل نہیں سکتا وہ جس قدر ظلم و زیادتی کو بڑھائے گا کشمیری اسی شدت سے حق خود ارادیت کے لیے اپنی جدوجہد کو تیز کر یں گے ، صدر آزاد کشمیر محمد مسعود خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت ظلم جبر استبداد اور کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کبھی کچل نہیں سکتا وہ جس قدر ظلم و زیادتی کو بڑھائے گا کشمیری اسی شدت سے ہندوستان سے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد کو تیز کر دیں گے ۔ صدر آزاد کشمیر نے ان خیالات کا اظہار سماہنی سے ممبر اسمبلی علی شان سونی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جنہوں نے آج صدارتی بلاک کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں صدر آزاد کشمیر سے ملاقات کی اور انہیں اپنے حلقے کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا ۔ جو تعلیم ، صحت ، سڑکوں اور پینے کے صاف پانی سے متعلق تھے ۔ مسٹر علی شان سونی نے صدر آزاد کشمیر کو بتایا کہ انہوں نے اپنے حلقے میں اب تک 42 تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کروایا ۔ یہ تعلیمی ادارے پرائمری سے لے کر کالج لیول تک ہیں۔ انہوں نے صدر کو مزید بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر آئے روز ہندوستانی افواج کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ سے انسانی ہلاکتیں ہو رہی ہیں بچے جوان ، بوڑھے اور خواتین زخمی ہو رہے ہیں۔ مال مویشیوں اور جائیدادوں کا نقصان ہور ہا ہے نیز زخمی افراد کے لیے بہتر طبی سہولتوں کا فقدان ہے ۔








