پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے کہا ہے کہ حکومت سازی کے بعد پی ٹی آئی بہترین نتائج دینے کے لئے نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرے گی۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اختیار کی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں …

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے کہا ہے کہ حکومت سازی کے بعد پی ٹی آئی بہترین نتائج دینے کے لئے نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرے گی۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اختیار کی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کے خلاف گزشتہ دور حکومت میں کرپشن کے سکینڈل رپورٹ کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں ترقی، سیاسی و معاشی استحکام اور تبدیلی لائے گی۔ حالیہ انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2018ءآزادانہ، منصفانہ اور پرامن انداز میں منعقد ہوئے۔ اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما محمد لطیف کھوسہ نے کہا کہ ان کی جماعت ملک میں جمہوریت کا تسلسل چاہتی ہے۔