اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی ملک کی ترقی کے راستے میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو ختم کرے گی اور پارٹی کے منشور کو بھی پورا کرے گی۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت معیشت ، خارجہ پالیسی، بیروزگاری اور پانی …
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی ملک کی ترقی کے راستے میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو ختم کرے گی اور پارٹی کے منشور کو بھی پورا کرے گی۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت معیشت ، خارجہ پالیسی، بیروزگاری اور پانی کے شعبے میں بہتری لائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہاں ہے ۔ تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے ملک پر حکمرانی کی ہے اور ان میں سے اکثر جنوبی پنجاب صوبے قائم کرنے کے حق میں ہیں انہوں نے کہا کہ اگر حزب اختلاف کی جماعتوں نے اس سلسلہ میں پی ٹی آئی کیخلاف ووٹ دیا تو پھر وہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو جائیں گے انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی حلقہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں تحریک انصاف کا کوئی اعتراض نہیں ہے۔








