اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے دوران ملک میں چائے کی درآمدات میں 5.36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2017-18ءکے دوران پاکستان نے چائے کی درآمدات پر 551.881 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف کیا جو مالی سال 2016-17ءکے مقابلے میں 5.36 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17ءکے دوران پاکستان نے چائے درآمدات پر …
ملک میں چائے کی درآمدات میں 5.36 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے دوران ملک میں چائے کی درآمدات میں 5.36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2017-18ءکے دوران پاکستان نے چائے کی درآمدات پر 551.881 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف کیا جو مالی سال 2016-17ءکے مقابلے میں 5.36 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17ءکے دوران پاکستان نے چائے درآمدات پر 523.790 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف کیا تھا۔ مقداری لحاظ سے اس عرصہ میں چائے کی درآمدات میں 5.91 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2016-17ءمیں 1 لاکھ 94 ہزار 833 میٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی جبکہ مالی سال 2017-18ءمیں 1 لاکھ 83ہزار 321 میٹرک ٹن چائے کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں۔








