بیجنگ ۔ 6 اگست (اے پی پی) چین نے انتہائی جدید اور تیز رفتار ہائپر سونک طیارے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔چائنا اکیڈمی آف ایروسپیس ایروڈنیمکس سے جاری پیر کو ایک بیان کے مطابق انھوں نے گزشتہ ہفتے شمال مغربی چینی مقام پر ”سٹاری سکائے ٹو“ ائر کرافٹ کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے جو کہ ایک عظیم کامیابی ہے۔ذرائع کے مطابق طیارے کی رفتار کو بڑھانے کے لئے پرواز …
چین، انتہائی جدید اور تیز رفتار ہائپر سونک طیارے ”سٹاری سکائے ٹو“کا کامیاب تجربہ

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 6 اگست (اے پی پی) چین نے انتہائی جدید اور تیز رفتار ہائپر سونک طیارے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔چائنا اکیڈمی آف ایروسپیس ایروڈنیمکس سے جاری پیر کو ایک بیان کے مطابق انھوں نے گزشتہ ہفتے شمال مغربی چینی مقام پر ”سٹاری سکائے ٹو“ ائر کرافٹ کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے جو کہ ایک عظیم کامیابی ہے۔ذرائع کے مطابق طیارے کی رفتار کو بڑھانے کے لئے پرواز کے دوران پیدا ہونے والی شاک ویوز کو لفٹنگ فورس کے طور استعمال کیا گیا۔ طیارے کو پہلے سالڈ پروپلڈ راکٹ سے فضا میں بھیجا گیا اور پھر سولو فلائیٹ کے لئے الگ کر دیا گیا اس دوران طیارہ400 سکینڈ میں 344 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر آگیا۔ انھوں نے بتایا کہ اس طیارے کو ڈیزائن کرنے میں تین سال کا عرصہ لگا۔








