پورٹ آف سپین۔ 11 اگست(اے پی پی)کیریبین پریمیئر لیگ میں آندرے رسل کی شاندار ہیٹرک اور طوفانی سنچری کی بدولت جمیکا تلاواز نے ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا، فاتح ٹیم نے 224 رنز کا ہدف آخری اوور کی تیسری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، 41 کے سکور پر ابتدائی 5 وکٹیں گرنے کے بعد رسل ڈٹ گئے، انہوں …
کیریبین پریمیئر لیگ، آندرے رسل کی شاندار ہیٹرک اور طوفانی سنچری، جمیکا تلاواز کا ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کو ہرا کر فاتحانہ آغاز
پورٹ آف سپین۔ 11 اگست(اے پی پی)کیریبین پریمیئر لیگ میں آندرے رسل کی شاندار ہیٹرک اور طوفانی سنچری کی بدولت جمیکا تلاواز نے ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا، فاتح ٹیم نے 224 رنز کا ہدف آخری اوور کی تیسری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، 41 کے سکور پر ابتدائی 5 وکٹیں گرنے کے بعد رسل ڈٹ گئے، انہوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف باﺅلرز کا بھرکس نکال دیا، انہوں نے 40 گیندوں پر سنچری بنا کر سی پی ایل تاریخ کی تیز تری سنچری بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا، انہوں نے 49 گیندوں پر 13 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 121 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر حریف ٹیم کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔









