انگلینڈ کی لارڈز ٹیسٹ میں گرفت مضبوط، میزبان ٹیم نے بھارت کے خلاف پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 357 رنز بنا کر مجموعی طور پر 250 رنز کی برتری حاصل کر لی

لارڈز ۔ 11 اگست (اے پی پی) کرس ووکس اور جونی بیئرسٹو کی شاندار بلے بازی کی بدولت انگلینڈ کی بھارت کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں گرفت مضبوط ہو گئی، میزبان انگلش ٹیم نے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک بھارت کی پہلی اننگز 107 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنا کر مجموعی طور پر 250 رنز کی …

لارڈز ۔ 11 اگست (اے پی پی) کرس ووکس اور جونی بیئرسٹو کی شاندار بلے بازی کی بدولت انگلینڈ کی بھارت کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں گرفت مضبوط ہو گئی، میزبان انگلش ٹیم نے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک بھارت کی پہلی اننگز 107 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنا کر مجموعی طور پر 250 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، 131 رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد بیئرسٹو اور ووکس بھارتی باﺅلرز کے سامنے ڈٹ گئے، دونوں بلے بازوں نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 189 اہم رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، ووکس چٹان کی طرح حریف باﺅلرز کے سامنے جم گئے اور 120 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، بیئرسٹو 93 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔